سیلاب سے خوراک کی ترسیل متاثر، گندم و آٹا مہنگا، مہنگائی 8 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ

FB IMG 1757920783334



کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ملک میں حالیہ سیلاب کے باعث دیہاتوں سے شہروں تک خوراک کی ترسیل مشکل ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے گندم اور آٹے جیسی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو دیگر اشیائے خوردونوش بھی مہنگی ہو جائیں گی۔
سرمایہ کاری کے ادارے جے ایس گلوبل نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ اگر حالات مزید بگڑ گئے تو مہنگائی کی شرح 8 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث نہ صرف روزمرہ کی اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں بلکہ رسد کی کمی کے باعث شہروں کی مارکیٹوں میں سامان دستیاب بھی نہیں۔ شہریوں نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام لایا جا سکے۔
دوسری جانب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ خوراک کے مطابق صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

fb img 17579207754946483496145150205676


سیلاب سے خوراک کی ترسیل متاثر، گندم و آٹا مہنگا، مہنگائی 8 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ 3

متعلقہ پوسٹ