(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اتر پردیش کے گورکھپور سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں شادی کے صرف تین دن بعد ہی دلہن روتے روتے اپنے میکے لوٹ آئی اور پھر دولہے کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ایسے شخص کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی جو جسمانی طور پر معذور ہو۔ یہ بات اسے سہاگ رات پر معلوم ہوئی۔ خود دولہے نے اسے اس بارے میں بتایا۔ سہجنواں کا رہنے والا 25 سالہ دولہا ایک خوشحال کسان گھرانے کا اکلوتا بیٹا ہے۔ وہ کافی پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ بی ٹیک کرنے کے بعد اس نے گِیڈا کی ایک فیکٹری میں بطور انجینئر کام شروع کر دیا تھا۔رشتے کے لیے بیلی پار کے کچھ رشتے داروں نے ایک لڑکی کے بارے میں بتایا۔ دونوں خاندان ملے، لڑکا اور لڑکی بھی ایک دوسرے سے ملے اور رشتہ سب کو پسند آگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ28 نومبر کو بڑی دھوم دھام سے شادی ہوئی۔ 29 نومبر کو دلہن کی رخصتی ہو گئی اور وہ نئی زندگی کے خواب آنکھوں میں سجائے بہو بن کر سہجنواں پہنچ گئی۔ مگر سہاگ رات آئی تو سارا معاملہ بگڑ گیا۔یکم دسمبر کو دلہن کے والد چوتھاری (رخصتی کے بعد چوتھی کا رواج) لے کر سسرال پہنچے۔ لڑکی والد کو کمرے میں لے گئی اور تین دن میں پیش آئے واقعات بتائے، جس کو سن کر والد حیران رہ گئے۔ اس کے بعد وہ فوراً اپنی بیٹی کو گھر لے آگئے۔ سسرال والے وجہ پوچھتے رہے، لیکن کسی نے کچھ نہیں بتایا۔اس کے بعد، دلہن نے طلاق کا نوٹس بھیج دیا۔ طلاق کا نوٹس ملنے کے بعد دونوں خاندان کے لوگ بیلی پار میں رہنے والے ایک رشتہ دار کے گھر پنچایت کے لیے جمع ہوئے۔ اس دوران والد نے کہا کہ آپ نے دھوکے سے اپنی بیٹی کی شادی کروائی۔ لڑکا کسی قابل نہیں تھا۔ یہ بات پہلے بتانی چاہئے تھی۔والد نے مزید کہا کہ دو سال پہلے بھی لڑکے کی شادی کروائی گئی تھی، لیکن ایک مہینے بعد لڑکی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ اُس وقت بھی لڑکے کے ناقابل ہونے کی بات سامنے آئی تھی۔
پنچایت کے بعد والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی نے مجھے جو کچھ بھی بتایا، اُس پر مجھے یقین نہیں آیا۔ اس نے کہا کہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، جس کے ذریعے میری شادی کرائی گئی، وہ میڈیکلی فٹ نہیں ہے۔ گھر آ کر میں نے بیٹی کے سسرال والوں کو یہ سب بتایا۔ پہلے تو وہ لوگ مجھ پر ہی ناراض ہونے لگے اور کہنے لگے کہ ضرور آپ کی بیٹی کا کہیں چکر ہے، جو ایسی باتیں بنا رہی ہے۔مگر جب آس پاس کے لوگوں سے معلوم کیا گیا تو دولہے کے میڈیکلی فٹ نہ ہونے کی بات سامنے آئی۔
رپورٹ کے مطابق تمام معاملہ تھانے پہنچنے کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان فیصلہ ہوا کہ ایک مہینے کے اندر دولہا فریق شادی میں خرچ ہوئے 7 لاکھ روپے واپس کرے گا۔ شادی میں ملے تحائف بھی واپس کرنے ہوں گے۔ پولیس کے سامنے دونوں خاندانوں نے اس فیصلے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ارب خواتین کو بچپن میں جنسی تشدد کا سامنا ،حیران کن انکشاف


