امریکہ میں نجی طیارے کو حادثہ، 7 افراد کی موت

392065 1633828114


امریکی ریاست میئن کے شہر بینگور میں اتوار کی شب ایک نجی طیارہ ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد جان سے گئے اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق یہ حادثہ بینگور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شام تقریباً سات بج کر 45 منٹ پر پیش آیا۔

ایف اے اے نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ دو انجنوں پر مشتمل ٹربو فین جیٹ تھا، جس کی شناخت بومبارڈیئر چیلنجر 600 کے طور پر کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جبکہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ