لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کو براہ راست وزیراعلیٰ تک اپنی تجاویز اور خیالات پہنچانے کے لیے "ٹاک ٹو سی ایم” کے نام سے منفرد ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح کیا ہے۔
سال 2026 کو یوتھ کا سال قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اس پورٹل کا ڈیجیٹل آغاز کیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ پورٹل 20 سال اور اس سے زائد عمر کے نوجوانوں کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس پورٹل کے ذریعے صوبے بھر کے نوجوان وزیراعلیٰ کے پروگراموں اور منصوبوں پر اپنی رائے، تجاویز اور تخلیقی آئیڈیاز براہ راست شیئر کر سکیں گے۔ نوجوان اپنا نام اور مختصر معلومات کے ساتھ پورٹل پر رجسٹر ہو کر فیڈ بیک فراہم کر سکتے ہیں۔
پنجاب کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا پورٹل حکومت اور نوجوانوں کے درمیان براہ راست رابطے کا ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

