لبنانی پارلیمنٹ نے انتخابات دو سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دیدی

news 1773059857 1134



news 1773059857 1134

(24 نیوز )لبنان کی پارلیمنٹ نے عام انتخابات دو سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دے دی،بیروت سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے مئی کے عام انتخابات کو دو سال کیلیے مؤخر کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

 76 ارکان نے انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں جبکہ 41  ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق 4 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا۔ 

واضح رہے کہ لبنان پر گزشتہ کئی روز سے اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں اور اب تک وہاں 394 افراد شہید اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی میں محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں افسران کے تقرر وتبادلے 





Source link

متعلقہ پوسٹ