جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، کراچی میں بڑے نیٹ ورکس بے نقاب

IMG 20260515 WA1408


وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا سخت موقف — "انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو نہیں بخشیں گے”
کراچی — ملک بھر میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی آ گئی ہے۔ کراچی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران متعدد کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی ادویات کی تیاری اور فروخت میں ملوث بڑے نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا گیا ہے۔
وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر بڑی مقدار میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کر کے ضبط کر لی گئی ہیں۔ کارروائیوں کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا ہوا ہے اور مزید آپریشن جاری رہیں گے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر سخت الفاظ میں خبردار کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف قانون اپنا پورا راستہ لے گا۔

متعلقہ پوسٹ