یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم قرار، ۱۵ کروڑ افراد متاثر


جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ذیلی ادارے نے یورپ کو دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یورپ میں درجہ حرارت عالمی اوسط کے مقابلے میں دوگنی رفتار سے بڑھ رہا ہے، جس سے تقریباً ۱۵ کروڑ افراد براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ یورپ میں جاری ہیٹ ویو کے باعث ایک ہفتے میں ۱۳۰۰ سے زائد اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
دوسری جانب امریکہ میں بھی محکمہ موسمیات نے وسطی و مشرقی ریاستوں میں شدید گرمی کی وارننگ جاری کی ہے، جہاں درجہ حرارت ۳۸ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ حکام نے بزرگوں، بچوں اور دل کے مریضوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ پوسٹ