کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، پولیس اہلکار بھی زخمی

police operation31758153506 2



کراچی:

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان تین الگ الگ مبینہ مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ایک مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تینوں واقعات میں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق صدر پولیس کا جناح اسپتال کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

زخمی گرفتار ملزم کی شناخت 42 سالہ زاہد حسین کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرے واقعے میں گلشن اقبال پولیس کا راشد منہاس روڈ پر اتوار بازار کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت روشن کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ اسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت 50 سالہ دھنی بخش کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد مبینہ ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تینوں واقعات سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ