کراچی:
شہر قائد کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں لائبریری کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ امان زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی امان کے سینے پر دو گولیاں لگی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

