یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی ماشاءاللہ ہوٹل کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے مزید 3 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
شہر قائد میں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور نامعلوم سمیت سے زخمی ہونے والے 95 افراد زخمی ہوگئی۔
جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب پی آئی بی کالونی تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی ماشاءاللہ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص سینے پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
مقتول کی شناخت 42 سالہ محراب ولد محمد خان کے نام سے کی گئی، پی آئی بی کالونی پولیس کے مطابق جمعرات اورجمعے کی درمیانی شب مقتول اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل پر بیٹھ کر چائے پی رہا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پرہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا گیا۔
اس دوران ایک اندھی گولی مقتول کے سینے پرجا لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پراسٹیڈیم روڈ پرواقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش اس کے بھائی کے حوالے کردی،بعدازاں پولیس نے فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ 26/245 بجرم دفعہ 34/322 کے تحت مقتول کے بھائی محمد غلام کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
رات گئے جوہر آباد تھانے کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 7 کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے25 سالہ شایان ولد ذوالفقار زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
جوہر آباد پولیس کے مطابق زخمی شخص جشن آباد کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوا، رات گئے درخشان تھانے کےعلاقے سی ویو سمندر کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 30 سالہ علی احمد ولد محمد ہاشم زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
درخشاں پولیس کے مطابق زخمی شخص جشن آباد کے موقع پر ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوا، سچل کے علاقے رند گوٹھ کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 18 سالہ نوجوان عبدالجبار ولد محمد شاہ زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
سچل پولیس نے واقعے سے لاعملی کا اظہارکیا ہے ،واضح رہے ہیں شہر قائدمیں جشن آزادی کے موقع پر کی جانے والی ہوائی فائرنگ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اورنامعلوم سمیت سے زخمی ہونے والے 95 افراد زخمی ہو گئی۔
دوسری جانب کراچی پولیس نے جشن آزادی کے موقعے پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 41 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ضلع شرقی سائٹ سپر ہائی وے، سچل ،گلستان جوہر، گلشن اقبال میں کارروائی 10 ملزمان گرفتارہوئے، ضلع غربی اورنگی ٹاون پولیس کی کارروائی ہوائی فائرنگ میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کیا گیا۔
ضلع وسطی سینٹرل پولیس کی کارروائی ہوائی فائرنگ میں ملوث 16 ملزمان گرفتار کیا گیا، ضلع کورنگی میں پولیس کی کارروائی ہوائی فائرنگ میں ملوث 8 ملزمان گرفتار کرلیے گے۔

