
(انور عباس)نئی دہلی میں بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کی سکیورٹی ہٹا دی۔
بھارتی حکام نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر موجود قطار لگانے والی ریلنگ یکطرفہ طور پر ہٹا دی۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی عمل اور مساوات کے اصول پر مبنی ہیں تاہم بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ریلنگ ہٹانے کا اقدام یکطرفہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جسے بھارتی اقدام کے جواز کے طور پر پیش کیا جا سکے، بھارتی پریس کی جانب سے اس معاملے پر کی جانے والی رپورٹنگ بھی حقائق کے برعکس ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانی جانب سے جوابی اقدام کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:21 اگست سے 5 اکتوبر۔۔۔!طلبہ کیلئے اہم خبر

