
( ویب ڈیسک )بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر چھترپتی سمبھاجی نگر میں خاندانی تنازع کے بعد پیش آنے والے المناک واقعے میں ایک نوجوان اور اس کے والدین ہلاک ہوگئے، جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 19 سالہ نوجوان کنال چندواڈے مبینہ طور پر گھر میں موبائل فون کے معاملے پر والد سے جھگڑے کے بعد پہاڑی پر چڑھ گیا۔ اہل خانہ اور مقامی افراد نے اسے واپس آنے پر آمادہ کرنے کے لیے تقریباً 3 گھنٹے تک کوشش کی، تاہم نوجوان پہاڑی کے خطرناک مقام سے نیچے آنے پر تیار نہ ہوا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں مقامی افراد اور گاؤں کے سرپنچ کو نوجوان سے بات کرتے اور اسے پہاڑی سے پیچھے ہٹنے کی اپیل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لوگ اسے یقین دلاتے رہے کہ وہ واپس گھر چلا جائے، تاہم صورتحال قابو میں نہ آسکی۔
एक छोटी-सी जिद… और पूरा परिवार हमेशा के लिए चला गया।
महाराष्ट्र के छत्रपति साम्भाजीनगर में 19 साल के बेटे ने मां-बाप से मोबाइल खरीदने को कहा। मां ने कहा – बेटा अभी पैसे नहीं हैं, बाद में।
इसी छोटी बात पर नाराज होकर बेटा पहाड़ी पर चढ़ गया। गांव वालों ने फायर ब्रिगेड बुलाया,… pic.twitter.com/J2pZibAiDO
— Anurag Verma ( PATEL ) (@AnuragVerma_SP) August 21, 2026
رپورٹ کے مطابق نوجوان کو بچانے کی کوشش کے دوران اس کے والد بھی پہاڑی پر پہنچ گئے۔ بیٹے کو محفوظ مقام پر لانے کی کوشش میں دونوں کا توازن بگڑ گیا اور وہ گہری کھائی میں جا گرے۔
واقعے کے بعد نوجوان کی والدہ بھی شدید صدمے سے دوچار ہوئیں اور مبینہ طور پر پہاڑی سے نیچے گر گئیں۔ تینوں افراد کی موت واقع ہوگئی۔
پولیس اور امدادی اہلکاروں نے دشوار گزار مقام سے لاشیں نکالیں اور انہیں ضروری کارروائی کے لیےہسپتال منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:’’میں اپنی شکل نہیں دیکھتی‘‘معروف اداکارہ کاوہ راز جس نے سب کو دنگ کر دیا!
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں لوگوں کو نوجوان کی جان بچانے اور اسے خطرناک مقام سے واپس لانے کی مسلسل کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واقعے نے علاقے میں غم کی فضا پیدا کردی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

