شہرقائد میں بادلوں کے ڈیرے، رم جھم سے موسم خوشگوار
کراچی میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں
شہرقائد میں سمندری بادلوں کی وجہ سے بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 ہے۔
شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر میں آئندہ دس دنوں تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

