Fact Check: Video of Imran Khan’s son, Sulaiman Khan, wearing a ‘Free Imran Khan’ shirt turns out to be fake.

fotojet 2026 09 08t101024 8141788844377 0


سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر ’فری عمران خان‘ والی ٹی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے۔

دعویٰ کیا ہے؟

23 اگست 2026 کو ایک ایکس صارف نے سلیمان خان کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی ٹی شرٹ پر’فری عمران خان‘ لکھا دکھائی دیا جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں بھی یہی نعرہ درج کیا گیا۔

ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی اور ہزاروں مرتبہ دیکھی گئی۔

 

 

حقیقت کیا ہے؟

فیکٹ چیک کے دوران ویڈیو کے ایک فریم کا ریورس امیج سرچ کیا گیا مگر ایسی کوئی مستند خبر یا اصل تصویر سامنے نہیں آئی جس سے تصدیق ہو سکے کہ سلیمان خان نے حقیقت میں یہ ٹی شرٹ پہنی تھی۔

ویڈیو کا باریک بینی سے جائزہ لینے پر بھی ایسی کئی بصری خامیاں سامنے آئیں جو اے آئی سے تیار کردہ مواد کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

ویڈیو کے تقریباً 4 سے 5 سیکنڈ کے درمیان سلیمان خان کی انگلیاں شیشے کے اندر سے گزرتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں جبکہ اگلے لمحے ان کا ہاتھ شیشے کی رکاوٹ سے غیر فطری انداز میں اوپر جاتا دکھائی دیتا ہے۔

اے آئی ڈیٹیکشن ٹول نے کیا بتایا؟

ویڈیو کو گلوبل آن لائن ڈیپ فیک ڈیٹیکشن سینٹر کے ذریعے بھی جانچا گیا جس میں ویڈیو اور آڈیو کا تجزیہ متعدد ڈیپ فیک ڈیٹیکشن ماڈلز کے ذریعے کیا گیا۔

نتائج کے مطابق ویڈیو کا جائزہ لینے والے 22 میں سے 14 ماڈلز نے اسے 0.5 سے زیادہ امکان کے ساتھ جعلی یا مصنوعی قرار دیا جبکہ آڈیو کی جانچ کرنے والے 70  میں سے 50 ماڈلز نے بھی اس کے جعلی ہونے کا امکان 0.5 سے زیادہ ظاہر کیا۔

بصری خامیوں اور ڈیپ فیک ڈیٹیکشن کے نتائج کی بنیاد پر ویڈیو کو فیک قرار دیا جاتا ہے۔

نتیجہ

یہ وائرل ویڈیو حقیقی نہیں۔ دستیاب شواہد اور ڈیپ فیک تجزیے کے مطابق یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ