
(24نیوز)سعودی عرب نے مشرقی مغربی پائپ لائن ریاض اور مدینہ ریجن میں عارضی طور پر بندکردی۔
پائپ لائن کو حفاظت و مرمت کے لیے عارضی طور پر بند کیا گیاہے، آئل پائپ لائن کو جمعرات کی صبح نشانہ بنایا گیا تھا۔
پائپ لائن پر عراق سے ڈرون حملے کیے گئے جن میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے،حملوں کے بعدعراقی فوج نے پائپ لائن پر حملے کی تحقیقات کا اعلان کردیاہے ،دوسری طرف اعلیٰ فوجی کمانڈر کوبھی برطرف کر دیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب پر ڈرون حملے،عراقی وزیراعظم نے اعلیٰ فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا
عراقی وزیراعظم کی درخواست پرفی الحال جوابی کارروائی نہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔

