ویمنز ایشیا کپ فائنل میں بھارتی بولر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی

web pic 181789394124 0



بھارتی فاسٹ بولر کرانتی گاؤڈ کو سری لنکا کے خلاف ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی، آئی سی سی نے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

واقعہ دبئی میں کھیلے گئے فائنل کے پہلے اوور میں پیش آیا جب کرانتی گاؤڈ نے سری لنکا کی اوپنر امیشا دلانی کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کیا۔

آئی سی سی کے مطابق کرانتی گاؤڈ نے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی جو آؤٹ ہونے والے بلے باز کو اشتعال دلانے یا اس کے خلاف نامناسب زبان، حرکات یا اشاروں سے متعلق ہے۔ کرانتی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور میچ ریفری سپریا رانی داس کی تجویز کردہ سزا قبول کرلی جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

بھارت نے فائنل میں سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا۔ کرانتی گاؤڈ نے میچ میں ایک وکٹ حاصل کی اور 8 رنز دیے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ