ایران امریکا جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد پینٹاگون کے عوامی طور پر جاری کردہ اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع کے اندرونی جانی نقصان کے اعدادوشمار سے واقف 6 امریکی حکام نے بتایا کہ اس جنگ میں اب تک کم سے کم 22 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جو پینٹاگون کے عوامی ڈیٹا بیس میں درج تعداد سے 4 زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 6 میں سے 5 حکام نے ان اعدادوشمار کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اصل تعداد کم از کم 22 ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک عہدےدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ 28 فروری سے اب تک 23 فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
Source link

