فرانس کے سیکرٹری جنرل دفاع و قومی سلامتی نکولس روشے کی پاکستانی آرمی چیف سے ملاقات

FB IMG 1790084387891


راولپنڈی: فرانس کے سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی (SGDSN) نکولس روشے نے، پاکستان میں فرانسیسی سفیر ژاں نوئیل پوئیریے کے ہمراہ، جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز (سی او اے ایس اینڈ سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم)، ایچ جے سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف و سی ڈی ایف نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور دفاعی و سلامتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
نکولس روشے نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں فرانس کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ پوسٹ