بھارت؛ اترپردیش میں شدید بارش، 56 افراد ہلاک

uttar pradesh1790534726 0



بھارت کی ریاست اترپردیش میں گزشتہ تین روز جاری شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سرکاری ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ شمالی ریاست اترپردیش میں تین روز سے بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران 56 افراد کی ہلاکت کی رپورٹس ہیں۔

ریاست کے ریلیف کمشنر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بارش سے اترپردیش کے اکثر علاقے متاثر ہوئے ہیں اور اسی دوران ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ خطے میں خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے دباؤ کی منتقلی کے باعث ہونے والی شدید بارشیں ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ بارش اور سیلاب سے فصلوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے اور کسانوں کو اگلے سیزن کے حوالے سے خدشات ہیں۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا ہے کہ اترپردیش میں جمعے سے اتوار کے دوران 66.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس سیزن میں معمول کی بارش 7.6 ملی میٹر ہوتی ہے۔

اترپردیش بھارت کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں جون میں شروع ہونے والا مون سون کا سیزن ستمبر تک جاری رہتا ہے جہاں 24 کروڑ سے زائد شہری موسلادھار بارش اور آندھی کا شکار رہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست اوڈیسا میں بارش کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر  قریبی علاقوں سے 70 ہزار سے زائد شہریوں کو  محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ریاستی انتظامیہ نے شدید بارش کے پیش نظر سیاحتی مقامات بھی بند کردیا ہے جبکہ کئی رابطہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ