کراچی، قاسم آباد بس اسٹاپ کے قریب پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت 2 ڈکیت گرفتار

police operation1765144908 0



کراچی:

شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں قاسم آباد بس اسٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے قاسم آباد بس اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم وقاص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے ملزم احمد کو تھانے منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ