روس میں تربیتی پرواز کے دوران بمبار طیارہ تباہ 6 اہلکار ہلاک

news 1791049176 5203



news 1791049176 5203

(ویب ڈیسک)روس کے مشرقی علاقے امور میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں عملے کے 6 ارکان ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارہ 29 ستمبر کو تربیتی پرواز کے دوران امور ریجن کے ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا وزارت دفاع کے مطابق ابتدائی معلومات میں عملے کے 6 ارکان کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں کوئی گولہ بارود یا اسلحہ موجود نہیں تھا Tu-95 سوویت دور میں ڈیزائن کیا گیا بمبار طیارہ ہے جو جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں :  سوشل میڈیا پر جرمن خاتون بن کر ایک کروڑ 80 لاکھ کا فراڈ، 4 ملزمان گرفتار





Source link

متعلقہ پوسٹ