کراچی:
شہر قائد میں سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ گل گوٹھ میں 4 سے 5 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے اہلخانہ کی جانب سے شور مچانے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے عامر کے سینے میں جبکہ کامران کے پیٹ میں گولی لگی۔ عامر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ زخمی کامران کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اہلخانہ کے مطابق ملزمان گھر میں داخل ہوئے تو شور مچانے پر انہوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 خول بھی ملے ہیں، جنہیں تحویل میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

