متحدہ عرب امارات میں کھانوں میں نمک چینی اور چکنائی کی نئی حدیں مقرر

news 1791363194 6830



news 1791363194 6830

(24نیوز)متحدہ عرب امارات میں کھانوں میں نمک، چینی اور چکنائی کی نئی حدیں مقررہوگئیں،نئی غذائی پابندیوں کی خلاف ورزی پر5 لاکھ درہم تک کا جرمانہ ہوگا۔
 اماراتی وزارت صحت کے مطابق غذائی حدود کا اطلاق مرحلہ وار ہوگا ،ڈبل روٹی میں سوڈیم (نمکیات)، چینی اور چکنائی کی مقدار مرحلہ وار کم کی جائے گی،فلیٹ بریڈ میں نمک، چینی اور چکنائی کی مقررہ مقدار مزید کم کی جائے گی۔
 اماراتی وزارت صحت کے مطابق میٹھے دہی اور لسی میں بھی چینی کی مقررہ حد سے زیادہ مقدار کا استعمال ممنوع ہوگا،نمک،چینی اورچکنائی کی مقررہ حد سے زائد مقدار استعمال کرنے پر کارروائی ہوگی،خلاف ورزی پر کاروباری کمپنی کو جرمانے کے ساتھ ساتھ 6 ماہ تک کاروبار بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایم ڈی سی نے نیشنل رجسٹریشن امتحان سٹیپ ون کی تاریخ تبدیل کر دی
حکام کے مطابق سنگین خلاف ورزی پر کمپنی کا لائسنس منسوخ ہوگا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ