پکڑ دھکڑ شروع؛ صوابی سے پی ٹی آئی کے 59 کارکنان گرفتار

2452161 ptiarrest 1678268472



صوابی:

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ضلع صوابی میں پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں اور پکڑ دھکڑ شروع کردی۔

آخری اطلاعات تک پولیس نے 59 کارکنوں کو گرفتارکر لیا، پیر کو صوابی میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پونے والا تھا جو صوبے میں ایمرجنسی کے نافذ کی وجہ سے نہیں ہو سکے گا۔

اطلاعات کے مطابق جہانگیرہ پل، پشاور اسلام آباد موٹر وے پر دریائے سندھ پل اور دیگر مقامات پر کنٹینر پہنچا دیئے گئے ہیں تاہم سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ