افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

afghan proof1791771963 0



اسلام آباد:

پاک فوج کے ہاتھوں افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور ہلاکتوں کی عالمی سطح پر بھی تصدیق ہو گئی ہے۔

دی پالیسی ڈائیجسٹ کی خصوصی رپورٹ  کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی( سی آئی اے)کی سابق ٹارگٹنگ افسر سارہ ایڈمز نے بھی افغانستان میں دہشت گردوں کے مراکز کی تصدیق کر دی۔

سارہ ایڈمز کا کہنا تھا کہ پکتیکا اورکنڑ میں تین اہم مراکز پر پاک فوج کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے19دہشت گرد ہلاک اور 11سے زائد زخمی  ہوئے جبکہ سمتبر 21 کو پاکستان کے درست فضائی حملوں میں مشرقی افغانستان میں دہشت گردوں کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دی پالیسی ڈائیجسٹ کے مطابق ان حملوں میں خودکش بمباروں کا  تربیتی کیمپ، سہولت کاری کا مرکز اور فتنہ الخوارج وداعش کا مشترکہ مرکزبھی  تباہ ہوا۔

بین الاقوامی تحقیقات میں افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور ان پر حملوں میں ہلاکتوں کی تصدیق پاکستانی مؤقف کی تائید ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ