
(24نیوز)ایرانی فوج نے امریکا کو آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔
ترجمان ایرانی فوج بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا کاکہناہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے،خطے میں موجود امریکی افواج کوبہت جلد نکال دیا جائے گا،خطے کے ممالک کی شراکت سے اجتماعی سلامتی قائم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ
ترجمان ایرانی فوج کے مطابق جہاز مالکان آبی گزر گاہ سے گزرنے کیلئے ایرانی افواج کے مقررہ راستے استعمال کریں۔

