
(اویس کیانی) پاکستان کے سفیر برائے جرمنی سلمان شریف نے جرمن صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق سفیر پاکستان سلمان شریف نے جرمن صدر سے ملاقات کی، صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور پاکستانی عوام کی طرف سے پیغامِ خیر سگالی پہنچایا۔
سفیرِ پاکستان نے جرمنی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کااظہار کیا۔
پاک جرمنی سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر صدر آصف علی زرداری کا دورۂ جرمنی دوطرفہ تعلقات کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر جرمن صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جرمنی علاقائی امن کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
جرمن صدر کی طرف سے صدرِ پاکستان کے اسی ہفتے دورۂ جرمنی کا خیرمقدم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

