غیر ملکی میڈیا نے مودی کے جابرانہ ہتھکنڈوں، کروڑوں ووٹرز کے حقِ رائے دہی پر ضرب اور بلند و بانگ جمہوری دعوؤں کو بے نقاب کر دیا.
امریکی جریدہ ٹائمز کے مطابق ووٹرفہرستوں سے نام خارج ہونے پربھارت بھر میں احتجاج کیلئے ہزاروں افراد مودی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے.
بھارت میں ووٹر فہرستوں سے 13 کروڑ نام خارج ہونے پر انتخابی عمل پر عوامی غم و غصہ بڑھ چکا ہے.
https://img.express.pk/media/videos/100.mp4
مظاہرین نے مودی اور بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرگیانیش کمارسے استعفے کا مطالبہ کیا.
بھارتی حکام نے احتجاج کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی، نئی دہلی میں نوجوان رہنماؤں کوحراست میں لے لیا.
احتجاج میں شامل مظاہرین کا کہنا تھا کہ؛ اپنے ذاتی مفاد کیلئے ووٹ کے حق چھین کر اور جمہوری آزادیوں پر قدغنیں لگا کر مودی نوجوان نسل کی آواز نہیں دبا سکتا.

