سری لنکا کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ 429 رنز بنا کر بھی ہار گیا

399363 1633282708


سری لنکا نے راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف 430 رنز کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

انگلینڈ نے جمعرات کو کپتان ہیری بروک کی تیز ترین ڈبل سینچری کی بدولت 429 رنز بنائے جو سری لنکا نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر مکمل کر لیے۔

سری لنکا کی جانب سے تین بلے بازوں نے نصف سینچریاں جبکہ رتھنائیکے نے 130 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے شاندار بلے باز کا مقابلہ کیا اور عمدہ انداز میں پارٹنرشپس قائم کرتے رہے۔

سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے آخری اوور میں آٹھ رنز درکار تھے جس کے تعاقب میں اس کی لگاتار دو گیندوں پر دو وکٹیں گر گئیں جس سے وہ ایک بار پھر مشکل میں آ گئے۔

مگر نوجوان جنتھ لیاناگے نے شاندار انداز میں آخری اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو جتوا دیا۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں دوسرے سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔

لیاناگے نے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ان کے علاوہ فرنینڈوں نے 83 گیندوں پر 97 اور داسن شاناکا نے بھی 50 گیندوں پر 97 رنز ہی بنائے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس سے قبل راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کا انگلش بلے بازوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

انگلینڈ کی جانب سے تین بلے بازوں نے نصف سینچریاں سکور کیں مگر سب سے اہم بات کپتان ہیری بروک کی اننگز تھی جنہوں نے ڈبل سینچری سکور کی اور اننگز کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے خلاف میچ میں ناکام ہونے والے ہیری بروک نے 116 گیندوں پر 202 رنز بنائے جس میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ ٹام بینٹن 50، جو روٹ 69 اور ول جیکس نے 66 رنز سکور کیے۔ اس طرح انگلینڈ نے سری لنکا کو یہ میچ جیتنے اور سیریز میں واپسی کے لیے 430 رنز کا ہدف دیا۔

سہ ملکی سیریز میں شامل انگلینڈ اور سری لنکا دونوں ہی اپنے ابتدائی میچوں میں پاکستان سے شکست کا سامنا کر چکے ہیں۔

سری لنکا کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف 37 رنز سے شکست ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ بھی ایک اچھے آغاز کے باوجود پاکستان کے خلاف 303 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ناکام رہا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ