افغانستان سے پنپتی دہشتگردی؛ روس اور ازبکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع 

news 1792732649 8958



news 1792732649 8958

(24نیوز)افغانستان سے پنپتی دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر روس اور ازبکستان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں۔
افغانستان سے دراندازی اور دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظروسطی ایشیا میں سرحدی دفاع مضبوط بنانے کیلئے عسکری اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔
ازبک جریدے’’ دی تاشکند ٹائمز‘‘ کے مطابق روس اور ازبکستان نے افغان سرحد کے قریب سرحدی شہر ترمذ میں فوجی مشقیں کوآپریشن 2026 شروع کر دی ہیں،20 سے27 اکتوبر تک جاری رہنے والی مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجی دستے، جنگی ڈرونز اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں ۔
دی تاشکند ٹائمز کے مطابق فوجی مشقوں کا مقصد افغانستان سے دہشت گردوں کی سرحدپار دراندازی روکنا اور سرحدی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اورسابق اسپیکر اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات پر حال ہی میں خبردار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ تاجکستان اور ازبکستان سے ملحقہ افغان علاقوں میں دہشت گردوں کے بڑے تربیتی کیمپ موجود ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ