خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں سرحد پر افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جوابی اور مؤثر کارروائی پر افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انگوراڈہ جنوبی وزیرستان میں یکم نومبرکو افغان سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
ڈی سی نے جنوبی وزیرستان لوئر نے کہا کہ پاکستانی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
افغانستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر بتایا گیا کہ انگور اڈہ میں سرحدی صورت حال پر پاکستانی فورسز چوکس ہیں۔
Source link

