اسپینش فٹبال لیگ کے کھلاڑی جیسس ڈی میگوئل کی میچ کے دوران تصادم کے بعد ہلاکت نے فٹبال کی دنیا کو سوگوار کردیا۔
اس واقعے میں ملوث گول کیپر جیسس اوونو نے شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ میری زندگی کے مشکل ترین دن ہیں‘۔
ایف سی اینڈورا کے گول کیپر جیسس اوونو میچ کے آخری لمحات میں گول سے باہر آئے اور ٹینیریف کے 30 سالہ فارورڈ ڈی میگوئل سے ٹکرا گئے۔
اس دوران گول کیپر کا گھٹنا ڈی میگوئل کے سینے پر لگا جس کے بعد وہ میدان میں گر پڑے۔
🔵⚪️ | Golpe fortísimo de Owono sobre Jesús de Miguel que hace que salten todas las alarmas. 🇪🇸👀
🙏🏼 Pronta recuperación a Jesús y que todo quede en un susto
🏟️ Tenerife – Andorra pic.twitter.com/NXopIJ7p9H
— Laliga News (@laligaa_neews) November 2, 2026
طبی عملے نے ابتدائی امداد کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور اگلی صبح ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
اوونو نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ان کی زندگی کے مشکل ترین دن ہیں اور وہ ابھی تک اس سانحے کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دل میں ڈی میگوئل اور ان کے چاہنے والوں کے لیے بے حد دکھ ہے۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پراسیکیوٹر کے مطابق گول کیپر کے خلاف فوجداری کارروائی کا امکان انتہائی کم ہے۔
اوونو کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ ان کے کلب اور ایکواٹوریل گنی فٹبال فیڈریشن نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

