امریکا کو جنگ شروع کرنے پر تباہ کن نتائج بھگتنا ہوں گے، محسن رضائی کا انتباہ

1794126942 محسن رضائی 1.webp


امریکا کو جنگ شروع کرنے پر تباہ کن نتائج بھگتنا ہوں گے، محسن رضائی کا انتباہ

‘امریکا جنگ بھی ہار چکا ہے اور انتخابات میں بھی شکست سے دوچار ہوا ہے’

تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو انتہائی سنگین اور تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر محسن رضائی نے کہا کہ امریکا جنگ بھی ہار چکا ہے اور انتخابات میں بھی شکست سے دوچار ہوا ہے۔

انہوں نے امریکی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نائب صدر جے ڈی وینس شکست تسلیم کر چکے ہیں، وزیر خارجہ مارکو روبیو عہدہ چھوڑ رہے ہیں جبکہ وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو بھی برطرف کیے جانے کا امکان ہے۔

محسن رضائی نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پوڈ کاسٹر بن چکے ہیں۔ واشنگٹن میں آخر کس کو یہ پیغام پہنچایا جائے کہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔

ایرانی رہنما نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں ایران بھرپور اور سخت ردعمل دے گا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ