اینکر ربیعہ کا قتل: کیس واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا پولیس بتائے بہنوئی سے کیا ہوا؟ بھائی

rabia ahsan1794168170 0



راولپنڈی:

راولپنڈی میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہوئی میڈیا اینکر پرسن ربیعہ احسن کے بھائی خرم نے کہا ہے کہ ہم نے قتل کیس واپس لینے کا فیصلہ نہیں کیا، مجھے کوڈ کرکے چلائی جانے والی خبر درست نہیں، ہماری بہن کا قتل ہوا ہے۔

جائے وقوع پر موجود ربیعہ کے بھائی خرم نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ میری بہن کی دو بیٹیاں ہیں، کل سے ابھی تک میری والدہ سے ملاقات نہیں ہوسکی، وہ ٹراما میں ہیں، جب یہ واقعہ ہوا میں راستے میں تھا مجھے گھر سے کال پر بتایا گیا کہ بہن قتل ہوگئی، ہمارے بہن اور ہمارے بہنوئی ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے تھے، میں اپنی بہن کا ناحق قتل کیسے معاف کردوں؟

ان کا کہنا تھا کہ  یہ کام پولیس کا ہے وہ ہمیں بتائے کہ ہمارے بہنوئی سے کیا ہوا؟ اگر ہماری بہن کو ناحق قتل کیا گیا تو کیس آگے بڑھنا چاہیے۔

بھائی خرم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملازم نے پولیس کو بتایا تھا کہ بیڈ روم میں گولی چلی، پولیس پہلے ملازم کو لے گئی تھی اب واپس چھوڑ دیا ہے، ہمیں تو یہ بھی نہیں صحیح طرح سے معلوم آخر ہوا کیا ہے؟ ہم کیسے یقین کریں کہ ہماری بہن اس دنیا سے چلی گئی۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ