پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایلیسی پیلس کے باہر سلوواکی صدر پیٹر پیلیگرینی کے استقبال کی تقریب کے دوران فرانسیسی اعزازی دستے کا دو اہلکار اچانک بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑے۔
خبر رساں ادارے آرمین پریس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سلوواکی صدر کی گاڑی فرانسیسی صدارتی محل کے داخلی دروازے پر پہنچی۔ پیٹر پیلیگرینی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کے لیے پیرس پہنچے تھے۔
استقبالی تقریب کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار کے زمین پر گرتے ہی صدر ایمانوئل میکرون اور وہاں موجود دیگر حکام فوری طور پر اس کی جانب بڑھے۔
بعد ازاں عملے کے دیگر ارکان نے متاثرہ اہلکار کو وہاں سے ہٹا دیا۔ تاحال اہلکار کے بے ہوش ہونے کی وجہ اور اس کی طبی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
پیرس میں غیر متوقع واقعہ، فرانسیسی صدر کیمرون سلوواک کے صدر کے استقبال کیلئے کھڑے تھے، ایک اعزازی گارڈ چکرا کر گر پڑا، کیمرون اُس کی خیریت جاننے کیلئے لپکے، پھراندر جانے لگے تو دوسرا گارڈ بھی نیچے گر گیا، فرانسیسی صدر کی فکر مندی صاف نظر آ رہی ہے۔۔!!pic.twitter.com/083BjaeKdy
— Khurram Iqbal (@khurram143) November 12, 2026
یہ واقعہ سلوواکی صدر کی آمد کے عین وقت پیش آیا، جس کے باعث استقبال کی تقریب کچھ دیر کے لیے متاثر ہوئی۔

