سونے کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار، آج بڑی کمی ہوگئی

gold rate1777455529 0



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 109 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 940ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 900روپے کی کمی سے 4لاکھ 16ہزار 536روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 9ہزار 345روپے کی کمی سے 3لاکھ 57ہزار 112روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 190روپے کی کمی سے 5ہزار 578روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 163روپے کی کمی سے 4ہزار 782روپے کی سطح پر آگئی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ