Bangladeshi cricketer suffering from cancer passes away

2691388 cricket 1724477390


بنگلادیش کی انڈر 18 کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر مہدی حسن ہردوئے خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔

 بنگلادیشی میڈیا کے مطابق انہیں بہتر علاج کے لیے ڈھاکا منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ایمبولینس میں دم توڑ گئے۔

چٹاگانگ ڈویژن کی انڈر 18 ٹیم کے رکن مہدی حسن ہردوئے بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرتے تھے اور انہیں چٹاگانگ کی جونیئر کرکٹ کا باصلاحیت ابھرتا ہوا کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال جولائی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور وزارتِ امورِ نوجوانان و کھیل نے ان کے علاج کے لیے پانچ، پانچ لاکھ ٹکا فراہم کیے تھے، تاہم تمام تر طبی کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جاسکی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ