اے آئی پر بڑھتا انحصار، بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

بارکلے بینک.webp


برطانیہ کے معروف بارکلے بینک نے اخراجات میں کمی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر 2026 کے اختتام تک دنیا بھر میں 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بینک کے منافع میں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بارکلے بینک کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملازمتوں میں کمی کا مقصد ادارے کے انتظامی امور کو آسان بنانا، اخراجات کم کرنا اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے مصنوعی ذہانت سے تیار تصاویر اور ویڈیوز سے واٹر مارک ہٹانے کی سہولت دے دی

بینک کے مطابق ختم کی جانے والی ملازمتوں میں سے 60 فیصد کا تعلق معاون شعبوں سے ہے، جہاں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ملازمین کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اب تک ایک ہزار ملازمتیں ختم کی جاچکی ہیں، جبکہ مزید 4 ہزار ملازمتیں رواں سال کے اختتام تک ختم کردی جائیں گی۔

اس فیصلے کے نتیجے میں بینک کی عالمی افرادی قوت میں مجموعی طور پر 5 فیصد کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ بارکلے بینک نے اخراجات میں کمی کے لیے تین سالہ منصوبہ شروع کر رکھا ہے، جس کا اختتام ملازمتوں میں مزید کٹوتیوں کے ساتھ ہوگا۔ یہ اقدام مالیاتی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال اور روایتی ملازمتوں پر اس کے ممکنہ اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ