متحدہ عرب امارات کے 55 ویں قومی دن کی مناسبت سے اماراتی سفارت خانے میں پرتپاک عشائیہ

news 1795703937 1341


(انور عباس) اسلام آباد میں اماراتی سفارت خانے کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 55 ویں قومی دن (عید الاتحاد) کے حوالے سے ایک پرتپاک عشائیے کا انتظام کیا گیا  جس میں بڑی تعداد میں سفیروں، سیاسی، سماجی اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی، تقریب کا آغاز پاکستان اور امارات کے قومی ترانے بجا کر کیا گیا۔

خطبہ استقبالیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد الزعابی نے کہا کہ 55 برس میں متحدہ عرب امارات عالمی تجارت، سرمایہ کاری، جدت اور ثقافتی تبادلے کا مرکز بن چکا ہے۔ 

news 1795703964 5907

 امارات کا صد سالہ ویژن 2071 مستقبل کی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ ہے۔

تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزاء فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات ایک قریبی دوست اور ہمسائے سے بڑھ کر ہے، ہمارے بندھن کا آغاز متحدہ عرب امارات کے قیام سے ہوا جو اب بھی بھرپور انداز میں جاری ہے اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعلق تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں مزید فروغ پا رہا ہے۔

news 1795703973 3412

عشائیے میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی نمائندگی کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسلام آباد اور ابوظہبی میں بندھن انتہائی مضبوط ہے اور اس وقت 1.5 ملین سے زائد پاکستانی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

news 1795703956 5165

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلابوں، زلزلوں اور دیگر مشکل حالات میں امارات نے پاکستان کی بھرپور امداد کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے مشترکہ طور پر کیک کاٹا جبکہ متعدد پاکستانی و اماراتی کمپنیوں نے نمائش کے لیے سٹالز بھی لگائے جن میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔یہ بھی پڑھیں :   کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن ،143 عمارتیں سیل 





Source link

متعلقہ پوسٹ