
(24 نیوز)امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی بحری ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک جاری رکھ سکتا ہے، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے پاس ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ بحری ناکہ بندی کے لیے امریکی بحری جہازوں کو آگے پیچھے کرتے رہتے ہیں اور ضرورت کے مطابق اپنی پوزیشنز تبدیل کرتے ہیں۔
امریکی وزیرِ جنگ کا کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی جاری رکھ کر ایران پر معاشی دباؤ بڑھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات بے نتیجہ ختم

