
(24نیوز)واشنگٹن ڈی سی میں چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ٹیرف اور تجارتی جنگیں فاتح پیدا نہیں کرتیں۔
چینی سفارتخانے کے مطابق ترسیل کردہ اشیا پر یکطرفہ اقدامات کے ذریعے تھرڈ پارٹی مفادات کو ہدف نہیں بنانا چاہیے۔
چینی حکام نے کہا کہ بیجنگ چینی اشیا کو دبانے کے لیے قومی سلامتی کا جواز پیش کیے جانے اور یکطرفہ ٹیرف کو مسترد کرتا ہے۔
چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔
دوسری جانب چینی حکام اور ماہرین نے دھوکے سے تجارت کرنے کے امریکی الزام کو بھی مسترد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس کا چین پر امریکی ٹیرف سےبچنے کیلئے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکا دہی کا الزام
ان کا کہنا ہے کہ اگر کمپنیاں اپنی پیداوار کو مختلف ممالک میں متنوع بناتی ہیں تو یہ عالمی سپلائی چین میں ایک عام تبدیلی ہے، جسے ٹیرف سے بچنے کی کوشش کا رنگ دینا مناسب نہیں۔

