افغان صوبے کنڑ میں سکول کے قریب دھماکا 7 طلبہ جاں بحق

news 1795861010 5588



news 1795861010 5588

(ویب ڈیسک)افغان صوبے کنڑ میں سکول کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 طلبہ جاں بحق اور 97 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کا افغان حکام کا حوالےسے کہناہے کہ دھماکا مشرقی علاقے میں سکول کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 7طلبہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ترجمان افغان حکومت کے مطابق دھماکا سکول کے قریب کان کنی کرنے والی کمپنیوں کے ڈپو میں موجود بارودی مواد کے ذخیرے میں ہوا،پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن کے معاملے کو سیاسی مخالفت کی نذر نہیں کرنا چاہیے؛مصدق ملک
کنڑ کے ہسپتال کے سربراہ مولا داد نےغیرملکی خبررساں ادارے کوبتایا کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں اور مزید معلومات سامنے آنے پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد تبدیل ہوسکتی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ