دفاعی تعاون کے تحت پاکستانی فوجیوں کی سعودی عرب تعیناتی: آئی ایس پی آر

400293 1973678584


پاکستان فوج کے مطابق سعودی عرب جانے والے فوجی دستوں کے لیے ہفتے کو الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جو طے شدہ معاہدوں، دفاعی تعاون کے فریم ورک کے تحت سعودی سرزمین میں ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستوں کی تعیناتی دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ سٹریٹیجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامي البقمي، پاکستان فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیر بھی تقریب میں موجود تھے۔

پاکستان اور سعودی عرب نے گذشتہ سال دوطرفہ سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (ایس ایم ڈی اے) پر دستخط کیے تھے جبکہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے اگست میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کیا تھا۔

اس معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر مسلح حملے کو تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

مکہ معاہدے میں شامل پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے اعلیٰ حکام کے درمیان جمعے کو سٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا دوسرا اجلاس 27 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔

اس اجلاس کے ایک روز بعد یعنی ہفتے کو سعودی عرب جانے والے پاکستانی فوجی دستوں کے لیے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آئی ایس پی آر نے اس تقریب کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’یہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔

’پاکستان سعودی عرب کی سکیورٹی اور حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔‘

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی دستے طے شدہ وعدوں اور دفاعی تعاون کے قائم شدہ طریقہ کار کے تحت سعودی عرب کی حدود میں اپنی تفویض کردہ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

بیان کے مطابق ابھرتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوجی دستوں کی تعیناتی سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور تزویراتی تعاون کی مضبوطی اجاگر ہوئی۔

اس موقع پر سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں اس کا ساتھ دینے کے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ