پاکستان اور سنگاپور کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

1793347522 سنگاپور.webp


پاکستان اور سنگاپور کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی

اسلام آباد: پاکستان اور سنگاپور نے دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویویان بالاکرشنن کی دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور سنگاپور کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
WhatsApp Image 2026 10 30 at 12.03.45

ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی رابطوں اور مہارتوں کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
WhatsApp Image 2026 10 30 at 12.03.46 1

دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور آسیان کے ساتھ پاکستان کے بڑھتے ہوئے روابط کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر 2027 میں سنگاپور کی آسیان کی سربراہی کے تناظر میں باہمی تعاون بڑھانے کے امور بھی زیر بحث آئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تنازعات کے حل اور پائیدار امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ