ملک بھر میں جوئے اور کیسینو سے متعلق ایپس کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا

FB IMG 1755635975294

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ملک بھر میں دستیاب جوئے، آن لائن کیسینو اور نان ریگولیٹڈ فاریکس ٹریڈنگ سے متعلق موبائل ایپلیکیشنز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر بلاک کرنے کی سفارش کر دی ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سائبر کرائم ایجنسی نے 46 موبائل ایپس کی نشاندہی کی ہے، جو ملک میں غیر قانونی آن لائن جوا، کیسینو، اور نان ریگولیٹڈ فاریکس ٹریڈنگ میں ملوث ہیں۔ان ایپس کے ذریعے شہریوں سے ذاتی معلومات، موبائل نمبر، اور مالیاتی تفصیلات حاصل کی جا رہی تھیں، جو کہ ڈیٹا پرائیویسی اور سائبر سکیورٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ان میں بعض ایپس ایسی بھی شامل ہیں جو فراڈ، بلیک میلنگ اور مالی نقصان کا باعث بن رہی تھیں۔نیشنل سائبر ایجنسی نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ان ایپس کو فوری طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور سے ہٹانے کی سفارش کر دی ہے۔فاریکس ٹریڈنگ کی نان ریگولیٹڈ ایپس بھی نشانے پراعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ نان ریگولیٹڈ فاریکس ایپس جو عوام کو فوری منافع کا جھانسہ دے کر سرمایہ کاری پر مجبور کرتی ہیں، دراصل غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (PTA) کو سائبر کرائم ونگ کی جانب سے موصول سفارشات پر عمل درآمد کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ پی ٹی اے ان ایپس کو پاکستان میں بند کرنے کے لیے ٹیکنیکل بلاکنگ سسٹمز کا استعمال کرے گا تاکہ عوام کی حفاظت، قومی مفاد اور ڈیجیٹل فضا کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ