ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان کا مشکل آغاز

FB IMG 1757861598559 1



دبئی : ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں پاکستان کو ابتدا ہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف بیٹنگ کا آغاز کرنے والی پاکستانی ٹیم نے ابتدائی اوورز میں ہی دو قیمتی وکٹیں گنوا دیں۔
حارث اور صائم ابتدا ہی میں پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد قومی ٹیم دباؤ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ دونوں اوپنرز پہلے دو اوورز میں ہی آؤٹ ہو گئے جس سے پاکستان کا ٹاپ آرڈر دباؤ میں آ گیا۔
ماہرین کے مطابق اس بڑے مقابلے میں پاکستان کو بیٹنگ لائن کو سنبھالنے کے لیے مڈل آرڈر بیٹسمینوں سے ذمہ دارانہ کھیل کی ضرورت ہوگی تاکہ بھارتی باؤلنگ اٹیک کا دباؤ کم کیا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ