ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

FB IMG 1757879218463



ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چھٹے میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس ہائی وولٹیج میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بھارتی باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر نے ایک بار پھر مایوس کن کارکردگی دکھائی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 127 رنز بنا سکی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور محض 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنا کر کامیابی حاصل کر لی۔ بھارتی اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کیا، جس کے بعد مڈل آرڈر نے باآسانی ہدف مکمل کر لیا۔
پاکستانی بولرز میچ کے دوران خاطر خواہ دباؤ ڈالنے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب بھارت کی یہ جیت ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے ان کے امکانات کو مزید روشن کر گئی ہے۔

fb img 1757879235652181564108794412536

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی 3

متعلقہ پوسٹ