ہر آفت میں قوم کی ڈھال، ہر مشکل میں امید کی کرن،افواج پاکستان

FB IMG 1755634193269

اسلام آباد: جب بھی ملک کسی آزمائش میں گھرتا ہے، ایک ادارہ ایسا ہوتا ہے جو سب سے پہلے میدان میں اترتا ہے — وہ ہے پاکستان کی مسلح افواج۔
چاہے دشمن کی گولہ باری ہو یا قدرت کا قہر، پاک فوج ہر چیلنج کا نہ صرف ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے بلکہ عوام کے لیے ایک مضبوط سہارا بھی بنتی ہے۔
پاک فوج کا کردار صرف بارڈر پر دشمن کو جواب دینے تک محدود نہیں۔ حالیہ برسوں میں جب بھی ملک کو زلزلے، سیلاب، برفانی طوفان یا وبائی امراض کا سامنا ہوا، فوج کے جوان فرنٹ لائن پر موجود نظر آئے۔
سیلاب ہو تو کشتیوں میں راشن اور میڈیکل کیمپ لیے پہنچتے ہیں۔
زلزلہ آئے تو ملبے سے لوگوں کو نکالنے کے لیے جان خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔
سڑکیں بند ہوں تو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے مسافروں کو بچاتے ہیں شدید سردی ہو یا تپتی گرمی، کہیں بلند پہاڑوں پر چوکی ہو یا پانی میں ڈوبا ہوا دیہی علاقہ — پاک فوج کے جوان اپنے فرض سے پیچھے نہیں ہٹتے۔
بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ یا گلگت بلتستان، جہاں بھی مشکل ہو، وہاں سب سے پہلے وردی والے نظر آتے ہیں
فوج کے صرف سپاہی ہی نہیں، بلکہ فوجی ڈاکٹرز، نرسز، انجینئرز اور کمیونیکیشن ایکسپرٹس بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ موبائل اسپتال، عارضی پل، اور ریلیف کیمپ ان کے لیے روزمرہ کا کام بن چکا ہے
عوام میں اس جذبے کی قدر کی جاتی ہے۔ ہر عمر، ہر طبقے کے لوگ یہ جانتے ہیں کہ جب سب دروازے بند ہو جائیں، تو فوج کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہوتا ہے۔
پاک فوج واقعی دشمن کے لیے "بارود” اور اپنی قوم کے لیے "پھول” ہے۔
یہ وہ ادارہ ہے جو نہ صرف سرحد کی حفاظت کرتا ہے بلکہ دل بھی جیتتا ہے

متعلقہ پوسٹ