بھکر:
بھکر کے نواحی علاقے دریا خان میں 9 سالہ کمسن بچی سے نازیبا حرکات کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت مجاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو محلہ سنہری مسجد کا رہائشی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
ڈی پی او بھکر شاہد احمد چدھڑ نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے خلاف ہراسگی، تشدد اور جنسی جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ بچوں اور خواتین کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

