(ویب ڈیسک) اسرائیل کی سیاست میں ایک دلچسپ تبدیلی سامنے آ رہی ہے؛ اب تک وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو تو عرب اسرائیلیوں کو دیوار کے ساتھ لگانے اور اپنے مخالف چینج بلاک کو اکثریت بنانے سے روکنے کے لئے عرب پارٹیوں کے حکومت مین شامل ہونے کو ملک دشمنی قرار دے رہے ہیں لیکن عرب پارٹیاں نیتن یاہو کو حکومت سے نکالنے، خود مین سٹریم میں آنے اور حکومت سازی میں حصہ لینے کے لئے غیر متوقع سیاسی اقدامات کر رہی ہیں۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں 8 نشستین حاصل کر کے "الیکشن چوری” کے پروپیگنڈا اور تحقیقات کا نشانہ بننے والی رعم پارٹی کے لیڈر منصور عباس نے حماس کو دہشتگرد گروہ قرار دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ لیکن وہ حقیقی ’شراکت داری‘ کا اہتمام چاہتے ہیں۔ اس شراکت داری کے بدلے وہ حماس کو پبلکلی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے تیار ہیں۔
عرب پارٹیوں میں سے "اسلامسٹ” طرز سیاست سے متاثر سمجھی جانے والی رعم (Ra’am) پارٹی کے سربراہ منصور عباس چینج بلاک کے اتحاد میں شامل ہونے کے لیے ایزن کوٹ کی شرائط ماننے پر آمادہ ہیں، لیکن عوامی سطح پر اس کی تصدیق کرنے سے اب بھی گریزاں ہیں؛ تین سیکولر اور بائیں بازو کی عرب جماعتوں کی پارلیمنٹ میں 11 ارکان رکھنے والی نسبتاً بڑی پارٹی ’جوائنٹ لسٹ‘ (Joint List) نے الگ سے بتایا ہے کہ وہ کنیست (اسرائیلی پارلیمنٹ) کے سپیکر کو تبدیل کرنے کی حمایت کرے گی۔ حالانکہ جوائنٹ لسٹ کا بھی آئزن کوٹ کی نئی حکومت مین شامل ہونے کے حوالے سے کسی سے کچھ بھی طے نہیں ہوا۔ چینج بلاک کی ایک پارٹی کھلم کھلا چینج بلاک اور رعم کو حکومت مین شامل کرنے کی صورت میں خود حکومت میں شامل نہ ہونے کی دھمکیاں دے رہی ہےْ
منگل کو عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ’رعام‘ کے چیئرمین منصور عباس نے نیتن یاہو مخالف بلاک کے ارکان کو بتایا ہے کہ وہ دیگر اسرائیلی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ”حقیقی شراکت داری“ کے بدلے حماس کو واضح طور پر ایک دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پیش رفت نئی حکومت کی تشکیل کے لیے عرب پارٹی اور اس بلاک کے درمیان تعاون کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔
اگر عباس حماس کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے کا قدم اٹھاتے ہیں — جس سے وہ ماضی میں گریز کرتے رہے ہیں — تو اس سے ’رعام‘ کے اس بلاک میں شامل ہونے کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور ہو سکتی ہے۔ اس بلاک کے رہنما، ’یشار‘ (Yashar) پارٹی کے سربراہ گادی ایزن کوٹ نے حماس کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے کو اتحاد میں شمولیت کی شرائط میں سے ایک شرط قرار دیا ہے۔
چینج بلاک کی روح رواں ڈیموکریٹس کے رہنما یائر گولان نے اپنی جماعت کے ہفتہ وار اجلاس میں اس بارے میں پوچھے جانے پر ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ (تسلیم کرنے کا معاملہ) عباس کے لیے کوئی رکاوٹ بنے گا اور مذاکرات ہوں گے۔”
ادھر، اپنی جماعت رعم کے اجلاس میں عباس نے بات چیت یا مذاکرات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا، لیکن اس بات کا اعادہ کیا کہ انہوں نے اور ان کی جماعت نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے حصے کے طور پر "حماس کے خاتمے” کو بارہا قبول کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘رام’ (Ra’am) پارٹی "دہشت گردی کی تمام اقسام کو مسترد کرتی ہے اور اس کی مذمت کرتی ہے۔”
منصور عباس نے کہا، "ہم اتحاد اور اگلی حکومت کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ یہ ہمارا بنیادی حق ہے۔”
دریں اثنا، ‘رعم’ (Ra’am) پارٹی کے رکنِ کنیست (MK) یاسر حجیرات نے الگ سے ایک بیان جاری کیا جس کا مقصد ‘i24news’ کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں ان کے اس تبصرے کی وضاحت کرنا تھا جس میں ان سے منسوب کیا گیا تھا کہ وہ تو حماس کو ایک "فلاحی تنظیم” مانتے ہیں۔

حجیرات نے کہا کہ ان کے الفاظ میں ردوبدل کیا گیا اور انہیں "جان بوجھ کر غلط رنگ دے کر مسخ شدہ” انداز میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا، "میری وضاحت کا کچھ حصہ مکمل طور پر شامل نہیں کیا گیا، اور جو حصہ باقی رہ گیا وہ صرف ایک جملہ تھا جس سے یہ تاثر ملا کہ میں نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس ایک ‘فلاحی تنظیم’ ہے۔”
حجیرات نے مزید کہا: "میں اس بات کو بالکل واضح الفاظ میں بیان کرنا چاہتا ہوں تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے: میں نے یہ نہیں کہا کہ حماس ایک فلاحی تنظیم ہے، نہ ہی میں ایسا سوچتا ہوں، اور نہ ہی یہ میرا موقف ہے۔”
حجیرات نے یہ بھی کہا: "میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں، بلا کسی شرط اور بغیر کسی جواز کے۔ میں حماس کے جرائم، قتل اور اغوا کے واقعات، اور اسرائیلیوں کو پہنچنے والی شدید تکالیف کی سخت مخالفت کرتا ہوں۔”
لبرمین تب بھی بے لچک
رعم کی جانب سے حماس کی مذمت اور دہشتگردی کی واضح مخالفت کے باوجود، ‘وائی نیٹ’ (Ynet) کی رپورٹ کے مطابق، ‘یسرائیل بیتینو’ پارٹی کے سخت گیر چیئرمین ایویگدور لیبرمین نے اپنی پارٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایسی کسی اقلیتی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے جو کنیست (اسرائیلی پارلیمنٹ) میں عرب جماعتوں کی بیرونی حمایت پر انحصار کرتی ہو۔ انہوں نے منصور عباس کی جانب سے حماس کو دہشت گرد گروہڈیکلئیر کرنے پر آمادگی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔
یہ بھی پڑھیئے: عرب پارٹی رعم کے یونائٹڈ توراۃ یہودیت کے کٹر رہنماؤں سے رابطے؛ اسرائیلی سیاست میں دلچسپ واقعات
لیبرمین نے روز کہا کہ ان کے سیاسی اتحاد (چینج بلاک) کو عرب پارٹیوں کی بجائے ‘الٹرا آرتھوڈوکس’ (انتہائی مذہبی) جماعتوں — ‘یونائیٹڈ توراہ یہودیت’ (UTJ) اور ‘شاس’ (Shas) — کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے، حالانکہ پالیسی کے حوالے سے ان کے درمیان نمایاں اختلافات موجود ہیں۔ حریدی پارٹیوں کے ساتھ کسی اتحاد کے معاملے میں سب سے اہم نکتہ خود لیبرمین کا وہ دیرینہ مطالبہ ہے جس کے تحت ‘الٹرا آرتھوڈوکس’ ( ‘حریدی’) برادری کو فوجی بھرتی سے حاصل وسیع استثنیٰ (چھوٹ) کو ختم کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب، ‘حریدی’ جماعتیں اس بات پر بضد ہیں ک نیتن یاہو کی جگہ نئی بننے والی کسی بھی مخلوط حکومت میں یہ استثنیٰ برقرار رہنا چاہیے۔
‘رعم’ (Ra’am) نے کنیست میں آٹھ نشستیں حاصل کیں، جبکہ عرب اکثریت والی دوسری جماعت، ‘جوائنٹ لسٹ’ (Joint List) نے 11 نشستیں جیتیں۔ دوسری طرف دو ‘حریدی’ جماعتوں میں سے ‘یونائیٹڈ توراہ یہودیت’ (UTJ) کے پاس سات اور ‘شاس’ (Shas) کے پاس چھ نشستیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: غزہ میں ہسپتال پر حملہ، حماس کے کمانڈر سمیت 6 افراد مارے گئے

